Kheyal Darya

A mound of thoughts

Plants and Agriculture URDU

مختلف قہوہ جات

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مختلف قہوہ جات اور ان کے بہترین طبی فوائد بلکہ

  کل سوشل میڈیا کے زریعہ آپ دیکھتے ہوں گے کہ قدرتی اور بہتر زندگی گزارنے والے مختلف ممالک کے باشندے آپ کو قہوہ پیتے نظر آتے ہیں۔

آج کے مصروف اور تناؤ بھرے دور میں پاکستان میں امپورٹڈ چائے کا استعمال اس قدر بڑھ چکا ہے کہ یہ نہ صرف روزمرّہ کی عادت بن چکی ہے بلکہ اس کی زیادتی کئی بیماریوں کو جنم دے رہی ہے۔ خاص طور پر جب چائے میں ملاوٹ شدہ پتی، ناقص دودھ اور چینی استعمال کی جائے تو یہ صحت کے لیے خطرہ بن جاتی ہے۔ جب کہ پاکستان کے پینجاب اور سندھ کے علاقوں میں چاۓ  پینے کا بے حد چلن ہے۔

چائے کے استعمال حد سے زیادہ بڑھ جانا  اوریہ بھی  سچ یہ ہے کہ زیادہ چائے صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہے، خاص طور پر جب اس میں ملاوٹ شدہ پتی، چینی اور ناقص دودھ استعمال کیا جائے۔ بلکہ میرے عرب دوست ایک باری مجھے زبزدستی “کڑک” چاۓ پانے کے لیے ساتھ لے گیے۔ پینجابی لسی والے گلاس کے برابر میں چاۓ کے آنے پر پتہ چلا وہاں بڑی بڑی شخصیات آتی تھیں۔ اس کڑک چاۓ میں زعفران بھی ڈالا گیا تھا لیکن میں نے پہلا گھونٹ لیا تو دوستوں سے سوال کیا کہ اس کے پینے سے ان کے پیٹوں میں گیس اور گڑبڑ پیدا نہیں ہوتی؟ انہوں نے حیرانگی سے ہاں میں جواب دیا۔ دراصل میں کالج کے سالوں میں محلے کے ایک مرحوم حکیم صاحب کی خط و کتابت کیا کرتا تھا۔ ایسے میں مجھے بہت سارا پڑھنے کا حکیمی مواد اور حکیمانہ گفتگو سننے کا موقع ملتا تھا اسی بنیاد پر میں نے انہیں سوال کیا تھا۔ حالانکہ راویتی طور پر اس کے برعکس قہوہ جات قدرتی جڑی بوٹیوں سے تیار ہوتے ہیں اور صحت کو فائدہ
پہنچاتے ہیں۔

اس کے برعکس قہوہ جات  جو قدرتی جڑی بوٹیوں سے تیار کیے جاتے ہیں نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ جسمانی، ذہنی اور روحانی سکون عطا کرنے والے بھی ہیں۔ قہوہ صرف ایک مشروب نہیں بلکہ ایک قدرتی علاج ہے جو صدیوں سے آزمودہ ہے۔ آئیے جانتے ہیں چند مفید قہوہ جات اور ان کے طبی فوائد:

لونگ، دارچینی قہوہ

اینٹی سیپٹک، بلغم ختم کرے، بھوک بڑھائے، جگر کو طاقت دے، جسم کی فالتو چربی کم کرے، پتھری میں مفید۔

ادرک قہوہ

ہاضمہ بہتر، بھوک میں اضافہ، ریاح خارج کرے، رنگت نکھارے۔

تیز پات قہوہ

دل، دماغ اور معدے کے لیے طاقتور، سردرد میں مفید۔

اجوائن قہوہ

ریاح کا خاتمہ، بخار میں فائدہ مند، گرمی کے امراض میں مفید۔

گل بنفشہ قہوہ

کھانسی، نزلہ، گلے کی خراش، سانس کی بندش میں شفاء۔

گورکھ پان قہوہ

خون کی صفائی، خارش کا خاتمہ، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول میں کمی۔

ادرک + شہد قہوہ

سردی، کھانسی، بند ناک اور موسمی اثرات سے تحفظ۔

انجبار قہوہ

دست بند کرے، آنتوں کو مضبوط بنائے، ٹانگوں کے درد میں مفید۔

ڈاڑھی بوڑھ قہوہ

فالج، لقوہ اور مردانہ/زنانہ کمزوریوں میں مفید۔

گل سرخ قہوہ

بلغم ختم، قبض دور، جسم کو نرم اور ہلکا رکھے۔

کالی پتی قہوہ

کمزوری ختم، پسینہ لائے، خون کی روانی تیز، سردی میں طاقتور۔

لیمن گراس قہوہ

بلغم، نزلہ، اسہال، لو بلڈ پریشر میں مفید۔

زیرہ سفید + الائچی قہوہ

معدے کی تیزابیت، بواسیر، بھوک بڑھانے اور ہاضمے کے لیے بہترین۔

سونف قہوہ

ریاح، کھانسی، معدے کی جلن، ہاضمے اور بھوک کے لیے مفید۔

بادیان خطائی + دارچینی + الائچی قہوہ

قوت ہاضمہ اور بھوک میں اضافہ، چائے کی عادت سے نجات۔

بنفشہ + ملیٹھی قہوہ

سینے کی جلن، کھانسی، قبض اور گلے کی خراش کا مؤثر علاج۔

بہی دانہ + بنفشہ قہوہ

نزلہ، دل اور گردے کے درد، پیشاب کی جلن، قبض میں فائدہ مند۔

بنفشی قہوہ

دائمی کھانسی، کیرا، ریشہ، نزلہ اور ہر موسم کے لیے مؤثر۔

 چلیں مختلف ممالک کے قہوہ جات  اور پی جانے والی چاۓ اور ان کے طبی فوائد کا مطالعہ کرتے ہیں۔ 

 میں پی جانے والے قہوہ جات و چاۓ 🇸🇦 عرب ممالک (سعودی عرب، یمن، خلیج وغیرہ)
قہوہ عربیہ (Saudi/Qahwa Arabiyya)

اجزاء: سبز کافی، الائچی، زعفران، لونگ

فوائد: دل و دماغ کی تازگی، تھکن کا خاتمہ، نظام ہضم بہتر، بلڈ پریشر متوازن

نوٹ: عام طور پر کھجور کے ساتھ پیا جاتا ہے۔

قہوہ یمنی (Yemeni Qishr)

اجزاء: کافی کا چھلکا (Qishr), ادرک، دارچینی

فوائد: معدے کو سکون، ہاضمہ بہتر، دماغی چستی

 میں پی جانے والے قہوہ جات و چاۓ 🇹🇷 ترکیہ 

ترک ہربل چائے (Ihlamur/Herbal Tea)

اجزاء: Linden flowers (سفوفِ لیمو)، شہد، لیموں

فوائد: نزلہ، زکام، تناؤ، نیند میں بہتری

چائے ریحان (Basil Tea)

اجزاء: Tulsi یا ریحان کے پتے

فوائد: بلڈ شوگر کنٹرول، گلے کے انفیکشن، مدافعتی نظام کو تقویت

 میں پی جانے والی چاۓ اور قہوہ جات🇨🇳 چین

گرین ٹی (Lu Cha / Green Tea)

اجزاء: سبز چائے کے پتے (بغیر خمیر)

فوائد: کولیسٹرول میں کمی، وزن گھٹانا، اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور

چائنیز گولڈن فلاور قہوہ (Pu’er Tea)

اجزاء: Fermented black tea

فوائد: ہاضمہ بہتر، کولیسٹرول، بلڈ شوگر کم، Detox

 میں پی جانے والے قہوہ جات و چاۓ🇮🇷 ایران

چائے زعفران (Saffron Tea)

اجزاء: زعفران، شہد، گلاب کے پتے

فوائد: دل کا سکون، ڈپریشن میں کمی، رنگت نکھار، خون کی صفائی

چائے بہار نارنج (Orange Blossom Tea)

اجزاء: بہارِ نارنج (Orange flowers)

فوائد: بے چینی، نیند کی خرابی، تناؤ کم

 میں پی جانے والے قہوہ جات و چاۓ 🇦🇿 آذربائیجان

آذری ہربل ٹی

اجزاء: تھائم (جنگلی پودینہ)، لیموں بام، گلاب کے پھول

فوائد: گلے کی خرابی، مدافعتی نظام کو طاقتور بنائے

 چائے شہد و لیموں یا سلیمانی چاۓ

اجزاء: سیاہ چائے + لیموں + شہد

فوائد: عام زکام، گلا، گیسٹرک مسائل

 اسلامی ریاستیں (پاکستان، انڈونیشیا، ملائیشیا، مراکش، وغیرہ)میں استعمال و قہوہ جات

مراکشی پودینہ چائے (Moroccan Mint Tea)

اجزاء: سبز چائے، تازہ پودینہ، چینی

فوائد: ہاضمہ، پیاس بجھانے، دل کو سکون

جاوی قہوہ (Indonesian Herbal Jamu)

اجزاء: ہلدی، ادرک، لیموں، شہد

فوائد: سوزش کم کرے، جگر کو تقویت، قوت مدافعت میں اضافہ

  میں استعمال ہونے والے قہوہ جات🇪🇺 یورپ

کیمومائل چائے (Chamomile Tea)

اجزاء: بابونہ کے پھول

فوائد: نیند، پریشانی، معدے کے درد میں مفید

پیپرمنٹ ٹی (Peppermint Tea)

اجزاء: پودینے کے پتے

فوائد: ہاضمہ، سردرد، موشن سکنس میں مفید

Elderflower Tea

اجزاء: Elderberry پودے کے پھول

فوائد: مدافعتی نظام، بخار، الرجی

 زرا سوچنے کا مقام 

دنیا بھر میں قہوہ صرف ایک ذائقہ دار مشروب نہیں بلکہ علاج کا ایک فطری ذریعہ ہے۔

ہر قوم، ہر موسم اور ہر ماحول کی مناسبت سے قہوہ جات کے فوائد الگ ہیں۔

ان کا استعمال نہ صرف جسم کو بلکہ روح اور ذہن کو بھی سکون دیتا ہے۔

 کون احتیاط کرے؟

حاملہ خواتین (کچھ جڑی بوٹیاں سخت ہو سکتی ہیں)

بلڈ پریشر اور شوگر کے مریض

چھوٹے بچے (ہلکی مقدار میں دینا چاہیے)

دوا استعمال کرنے والے افراد (قہوہ کے اثرات کا تداخل ہو سکتا ہے)

 مشورہ برائے استعمال

ہر قہوہ روزانہ نہیں، بلکہ طبیعت و موسم کے مطابق استعمال کریں

بغیر چینی یا شہد کے زیادہ مفید ہوتا ہے

تازہ جڑی بوٹیاں استعمال کرنا بہتر ہوتا ہے

قہوہ کھانے کے بعد پینا زیادہ مؤثر ہے

——
میری نظر سے قہوہ جات کے متعلق ایک تحریر گزری تو سوچا  اس میں مزید معلومات آپ سب کے ساتھ اسے سانجھا کروں تاکہ بھلا ہو سکے۔  .چائے کی
جگہ قہوہ اپنائیں، زندگی کو صحت مند  بنائیں 

  تحریر: محمد افراہیم بٹ۔

Loading

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *