Kheyal Darya

A mound of thoughts

URDU لیکچرز

رنگ Colours

رنگ صرف روشنی کا عکس نہیں ہیں
بلکہ یہ روح کی سانسیں ہیں اور وہ خاموش آوازیں ہیں جو وہ بیان کرتی ہیں جو الفاظ نہیں کہہ پاتے۔
یہ فطرت کی قدیم زبان ہے جس سے ہم نے سیکھا کہ
گلاب سرخی کے ساتھ زندہ ہیں
سمندر اپنی گہرائی میں نیلا ہے
درخت سبز زندگی عطا کرتے ہیں
اور سورج ڈھلتے وقت اپنا چہرہ سفید رنگ میں رنگ دیتا ہے۔

ہر رنگ ہماری روح کا آئینہ ہے
سرخ جذبے کا در کھولتا ہے اور دلوں میں آگ جگاتا ہے۔
سبز سکون کی پیاس بجھاتا ہے، ایسے سائے کی طرح جو تھکے ہوئے مسافروں کو پناہ دیتا ہے۔
نیلا ہمیں سکھاتا ہے کہ خواب کیسے لاحدود دیکھے جائیں اور آسمان کی خاموشی میں کیسے گھل مل جائیں۔
پیلا ہمیں ہنسی میں چرا لے جاتا ہے، جیسے کوئی ننھا سا سورج ہماری گہرائی میں جا بسے۔
جبکہ سیاہ وہ ہے, اسرار کی گہرائی، غم کی آغوش، اور ابتدا و انتہا کی خاموشی۔

رنگ اور روح کی زبان

رنگ صرف روشنی کا عکس نہیں، بلکہ یہ روح کی سانسیں ہیں اور وہ خاموش آوازیں ہیں جو الفاظ بیان نہیں کر سکتے۔ یہ فطرت کی قدیم زبان ہے، جس کی طرف قرآن نے بھی توجہ دلائی:

وَمِنْ آيَاتِهِ خَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَالأرْضِ وَاخْتِلاَفُ أَلْسِنَتِكُمْ وَأَلْوَانِكُمْ 
اور اس کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کی تخلیق ہے اور تمہاری زبانوں اور تمہارے رنگوں کا اختلاف ہے۔
(الروم: 22)
رنگ دراصل اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں۔ ہر رنگ اپنی ایک حکمت اور تاثیر رکھتا ہے
سرخ: جذبے کا دروازہ ہے، جو دلوں میں آگ اور زندگی کی تپش جگاتا ہے۔

سبز: سکون اور طمانیت کا سایہ ہے۔ جنت کا ذکر کرتے ہوئے قرآن نے کہا
مُتَّكِئِينَ عَلَىٰ رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَعَبْقَرِيٍّ حِسَانٍ 
وہ سبز گاؤ تکیوں اور نہایت نفیس قالینوں پر تکیہ لگائے ہوں گے۔
(الرحمن: 76)

نیلا: ہمیں آسمان کی خاموشی میں گھلنے اور لاحدود خواب دیکھنے کا سبق دیتا ہے۔ اللہ نے فرمایا
أَفَلَمْ يَنظُرُوا إِلَى السَّمَاءِ فَوْقَهُمْ كَيْفَ بَنَيْنَاهَا وَزَيَّنَّاهَا
کیا انہوں نے اپنے اوپر آسمان کی طرف نہیں دیکھا کہ ہم نے اسے کس طرح بنایا اور سنوارا؟
(ق: 6)

پیلا: خوشی، روشنی اور زندگی کی بشاشت کا رنگ ہے۔ قرآن میں ہے
إِنَّهَا بَقَرَةٌ صَفْرَاءُ فَاقِعٌ لَوْنُهَا تَسُرُّ النَّاظِرِينَ
وہ گائے زرد رنگ کی ہے، اس کا رنگ نہایت خوشنما ہے، دیکھنے والوں کو خوش کر دیتی ہے۔
(البقرہ: 69)

سیاہ: اسرار کی گہرائی اور خاموشی کا نشان ہے۔ جیسے رات کا اندھیرا سکون اور غور و فکر کی گنجائش دیتا ہے۔ قرآن میں ہے:
وَجَعَلْنَا اللَّيْلَ لِبَاسًا
اور ہم نے رات کو پردہ (لباس) بنایا۔
(النبأ: 10)

اقوالِ حکماء

امام غزالیؒ نے کہا: “کائنات کی ہر چیز اللہ کی صفات کی نشانی ہے، رنگ بھی دلوں کی کیفیات پر اثر ڈالتے ہیں، کوئی دل کو بیدار کرتا ہے اور کوئی دل کو سکون بخشتا ہے۔

ابنِ عربیؒ فرماتے ہیں: “رنگ اصل میں انوار کی تجلیات ہیں، اور ہر رنگ اللہ کی ایک صفت کی جھلک ہے۔

” جدید دور میں خواجہ شمس الدین مرحوم نے “روشنی سے علاج” کو عملی طور پر پریکٹس بھی کیا۔ انہوں نے اس موضوع پر کتاب بھی لکھی۔

یوں ہر رنگ ایک آئینہ ہے جو ہماری روح کے کسی نہ کسی پہلو کو ظاہر کرتا ہے، اور اللہ کی نشانیوں کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔

———— افری ———-

Loading

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *