زندگی کا فلسفہ- آؤارہ خیال اور تصویر کا دوسرا رُخ
قسط 42
میں نے جب فیس بُک پر یہ تصویر اور فیض۔ مرحوم کا شیئر دیکھا تو خیالات کے درمیان تفاوت کا احساس دامن گیر ہوا تو یوں لکھا اگر تصویر تو ایک ہی ہے!!!
اس تصویر میں پرندوں کا ایک جُھنڈ قدرت کے سکون اور اجتماعیت کی عکاسی کر رہا ہے۔ یہ منظر اجتماعی زندگی، اتحاد، اور فطری حسن کا اظہار ہے۔
پرندے کسی دھان (مونجی) کے کھیت یا دلدلی علاقے میں ایک مرلی یا سر کی جھاڑی پر جمع ہیں، جو ان کی ایک دوسرے سے جڑے رہنے کی عادت کو ظاہر کرتا ہے۔ میں سوچتا رہا کہ شاید ان کا روز مل بیٹھنے کا چوپالی، ہجرہ یا اوتاک طرح کا معاملہ لگتا ہے۔
بظاہر یہ منظر ہمیں فطرت کی سادگی اور اس کے خوبصورت توازن کی یاد دلاتا ہے، جہاں ہر مخلوق اپنی جگہ پر ایک مقصد کے تحت موجود ہے۔
یہ ہمیں بھی سکھاتے ہیں کہ اجتماعیت اور ہم آہنگی میں خوبصورتی اور طاقت ہے، اور ہم سب کو اپنی زندگی میں ایک دوسرے کے ساتھ جڑ کر چلنا چاہیے۔
زرا گھروں دفتروں سے باہر نکلو اور دیکھو کہ دُنیا فطرت کے اصولوں پر کس طرح آسان، سادہ اور دلکش ہے!
سبحان الله و بحمدہ سبحان الله العظیم

![]()