Kheyal Darya

A mound of thoughts

لیکچرز

خوبصورت انسان

سب سے خوبصورت انسان وہ ہے جو تمہارے دل میں وہ خوشی اتار دے جس کی تم نے کبھی خواہش بھی نہ کی ہو 
جو لمحے کی سختیوں میں تمہارے ہونٹوں پر مسکراہٹ رکھ دے،
جو تمہارے ماضی کے زخموں پر امید کی مرہم رکھ کر تمہیں نیا حوصلہ دے،
اور تمہیں یہ یقین دلا دے کہ اندھیروں کے بعد روشنی ضرور آتی ہے۔

وہ انسان تمہیں یہ سکھاتا ہے کہ سچائی ابھی بھی زندہ ہے،
اور محبت کا خالص ترین روپ وہی ہے جو بغیر کسی شرط اور غرض کے ہو۔

ایسے لوگ اللہ کی خاص نعمت ہوتے ہیں۔
اپنے ارد گرد ایسے انسان تلاش کرو،
جو تمہاری روح کو تھکن سے نکال کر سکون دیں،
جو تمہارے وجود میں یقین اور روشنی جگا دیں۔
ان کے قریب رہو، کیونکہ ان کی صحبت تمہارے اندر کی ٹوٹ پھوٹ کو جوڑ دیتی ہے،
اور تمہیں یاد دلاتی ہے کہ دنیا اب بھی محبت اور بھلائی سے خالی نہیں۔

 خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہیں ایسے دل رکھنے والے انسان نصیب ہوں۔

——-
محمد افراہیم بٹ،

Loading

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *