Kheyal Darya

A mound of thoughts

URDU

Inshallah

، انشا اللہ

ہم ایمان والے ہیں !

اللہ کا کرم ہو گا

بال چراغ عشق دا، میرا روشن کردے سینہ

دل دے دِیوے دِی رُشنائی، جاوے وِچ زمیناں

ایک دوست نے کسی قبر کے اوپر کیڑوں کی موجودگی کی ویڈیو بھیجی تو میں نے سوچا اس پہ اپنی راۓ کا اظہار کروں۔

مشاہدہ کہتا ہے کہ قبر گہرائی میں ہوتی ہے اور کیڑے بظاہر کسی گوشت کے اوپری سطح گلنے سڑنے کا منظر پیش کر رہے ہیں ۔ کیونکہ لڑکپن میں اکثر ثواب کی خاطر قبریں گورکن سے مل کر کھودنے میں مدد کرتا تھا جب متوفی کے گھروں والے شامل نہ ہوتے تھے۔ تو میرا خیال ہے یہ کسی غریب کی قبر ہوگی جس کو عبرت کے طور پہ پیش کیا جا رہا ہے ورنہ کس کی کیا جرآت ہو گی۔

نبی صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کا ارشاد ہے ایک دفعہ دل سے کلمہ لا الہ الااللہ محمد رسول اللہ پڑھ لیا تو اس پہ دوزخ حرام ہو جاتی ہے۔ کلمہ گو کی لاج اللہ کی سنت ہے اور میرا ایمان ہے کہ مسلمان کا گناہوں کا بوجھ برابر ہونے پہ ہی موت واقع ہوتی ہے۔ ویسے بھی رب الحمد للہ سے شروع کرتا ہے اور والناس پہ یعنی گمان و وہم سے پاک اپنی پناہ کا زکر کرتا ہے لہذا ہمیشہ یقین سے زندہ رہیں۔

ہوۓ نصیب نبی دا کلمہ دین قبول محمد

لا الہ الا اللہ سچ رسول محمد

آج کے انسان کو اپنا ایمان اگر زندگی میں ٹیسٹ کرنا ہو اللہ کو مستعان جانتے ہوۓ اپنی پرکھ کرے ایسے

“ان اولیا اللہ لا خوف علیھم ولا ھم یحزنوں” اللہ کے دوستوں کو کسی آنے والی شے کا خوف اور گزرے وقت کا خوف نہیں ہوتا”۔

میری ماں اللہ جنت بخشے بہت. پیار کرتی تھیں. تو جب کبھی سختی کرتی بھی تو اس. غصہ کی طے میں پیار کی نرمی ہوتی تھی۔ میری بیوی جب شازونادر کبھی بچوں کو نا مارنے کے انداز میں مار بھی لے تو روتے ہوۓ کہتی ہے مار کے دکھ ہو رہا ہے۔

جنگی قیدیوں میں ایک عورت کا بچہ پیچھے رہ گیا تو وہ والہانہ پن میں ہر بچے کو چھاتی سے لگا لیتے تھی ۔ نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم. کو جب اس کی حالت بیان کی تو آپ نے بتایا اگر ماں اس قدر محبت کا اظہار کر رہی ہے تو اللہ تو اپنے بندوں سے اس سے ستر گناہ زیادہ محبت کرتا ہے۔

جب ایک

اللہ نے اپنےچہرے پہ رحمت لکھ چھوڑی ہے تو پھر ہماری ساری کوشش اس سے اگلے جہاں میں بے شک ملاقات کی ہے ۔ اور وہ ہمیں بخشنے کے لئے ہر وقت ہماری کرنیوں کے لئے تیار رہتا ہے ۔ اب دیکھیں انسان جب نیک کام کی نیت کرتا ہے تو نیکی لکھ دی جاتی ہے۔ راہ سے رکاوٹ ہٹائی تو نیکیاں مسلمان بھائی کو مسکرا کے دیکھا تو صدقاتی نیکیاں۔ ہر ہر قدم اور کام پہ نیکی تو سجھ آیا أية الكرسي سے کہ وہ کتنا بڑی عظمت والا ہے!

میں آج بیٹھا سوچ رہا تھا ہماری دنیاوی پریشانیوں کی ایک وجہ. اس مزرعة الآخرة

میں اہداف کی ترجیع کو بدل دینا بھی ہے۔ آخرت کے پھل کی بجاۓ ہم دنیا میں دل لگا کر اکٹھا کرنے لگتے ہیں حالانکہ آخرت کی کمائی بہترین عمل ہے۔ کیا عموما ہمارے اعمال ایسے ہوتے ہیں کہ ہم جزا کےدعوایدار ہو سکیں مگر وہ زندگی میں ہمارے کردار ایسے بنا دیتا ہے جو اس کی تابعداری کے لائق بنا دیتے ہیں جیسے قریب ترین اولاد کی پرورش، والدین کی خدمت ، عزیز و اقارب سے حسن سلوک اور دوسرے اپنے جیسے انسانوزن کا خیال ۔۔۔جیسا اللہ نے قران میں بتایا

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔

لَیۡسَ الۡبِرَّ اَنۡ تُوَلُّوۡا وُجُوۡہَکُمۡ. قِبَلَ الۡمَشۡرِقِ وَ الۡمَغۡرِبِ وَ لٰکِنَّ الۡبِرَّ مَنۡ اٰمَنَ بِاللّٰہِ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ وَ الۡمَلٰٓئِکَۃِ وَ الۡکِتٰبِ وَ النَّبِیّٖنَ ۚ وَ اٰتَی الۡمَالَ عَلٰی حُبِّہٖ ذَوِی الۡقُرۡبٰی وَ الۡیَتٰمٰی وَ الۡمَسٰکِیۡنَ. وَ ابۡنَ السَّبِیۡلِ. ۙ وَ السَّآئِلِیۡنَ وَ فِی الرِّقَابِ ۚ وَ اَقَامَ الصَّلٰوۃَ وَ اٰتَی الزَّکٰوۃَ ۚ وَ الۡمُوۡفُوۡنَ بِعَہۡدِہِمۡ. اِذَا عٰہَدُوۡا ۚ وَ الصّٰبِرِیۡنَ فِی الۡبَاۡسَآءِ وَ الضَّرَّآءِ. وَ حِیۡنَ الۡبَاۡسِ ؕ اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ صَدَقُوۡا ؕ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُتَّقُوۡنَ ﴿۱۷۷﴾

ساری اچھائی مشرق اور مغرب کی طرف منہ کرنے میں ہی نہیں. بلکہ حقیقتًا اچھا وہ شخص ہے جو اللہ تعالٰی پر قیامت کے دن پر فرشتوں پر کتاب اللہ اور نبیوں پر ایمان رکھنے والا ہو جو مال سے محبت کرنے کے باوجود قرابت داروں یتیموں مسکینوں مسافروں اور سوال کرنے والوں کو دے غلاموں کو آزاد کرے نماز کی پابندی اور زکٰوۃ کی ادائیگی کرے جب وعدہ کرے تب اسے پورا کرے تنگدستی دکھ درد اور لڑائی کے وقت صبر کرے یہی سچّے لوگ ہیں اور یہی پرہیزگار ہیں ۔

صدق اللہ العظیم

یقینا ہمیں نیکیوں میں بڑھنا چاہے اور نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اور اللہ کی محبت کو مقدم رکھ کر استعانت مانگتے رہنا چاہے۔ ورنہ تو بقول قران ایک برائی سارے اعمال کو حبط یا جلا سکتی ہے! میرا یہاں کہنا ہے کلمہ پڑھ لیا تو اس کو یقین کے گلے لگا لو۔ قران کی کسی ایک سورہ یا درود شریف یا کسی حدیث کو اپنے مسائل کے حل کی چابی بنا لو جب بھی مشکل نظریا پیش. آۓ تو اس کا ورد شروع کردو فورا اللہ کے ہاں سے مدد آ جاۓ گی کیونکہ اس نے کہا ہے کہ وہ دنیا اور آخرت میں ہمارا مدد گار ہے۔ گویا جب اللہ کا دعوہ ہے تو فکر کی ضرورت نہیں۔

اوکھے سوکھے ویلے پڑھتے رہا کریں! إنا لله وإنا إليه راجعون

وماتوفیقی الاباللہ

طالب دعا ! محمد افراہیم بٹ

امارات

April 18, 2021 : Date

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *