بچپن میں دوسری جماعت میں پڑھا تھا سبق میں لکھا تھا بازار میں ایک اندھا فقیر صدا لگا رہا تھا ” آنکھوں والو آنکھوں کی قدر کر و آنکھیں بڑی نعمت ہیں”ـ بعد میں ویسا ہی کردار اپنے محلہ میں حافظ فضل کریم رح سے ملتاتھا۔ یہ بالکل بینا تھے مگر جوانی میں بیماری کی وجہ سے آنکھیں گنوا دیں۔
کہنا چاہتا ہوں ہر نعمت اور حال پہ ذکر کرتے ہوۓ اس سے بھر پور فایٔدہ اٹھایٔیں اللہ کہتا ہے اس کا شکر ادا کرو گے تو وہ اور دےگا۔ صحت کی نعمت بیمار سے پوچھیں ۔ نمک اور میٹھے کا صواد کسی بلڈ پریشر اور شوگر والے مریض سے پوچھیں ۔ سارےکھانے سامنے ہونے کے باوجود “یہ آپ کے لئے نہیں” کہا جاتا ہے۔
اگر میری باتیں سمجھ نہ آیٔیں تو ڈاکٹر جمیل بگ بردار ، ہیلن کیلر یا سٹیو جاب کو سنیں۔ ہیلن کیلر کا تھری ڈیز ٹو سی Three Days To See والا ارٹیکل پڑھیں تو زندگی گزارنے کا انداز بدل جاۓ گا ۔
جیسا میرا بدلا۔۔۔۔
سب دی خیر سب دا بھلا۔۔۔
(محمد افراہیم بٹ۔ العین نومبر ۲۰۱۷)
![]()