اور سب سے عظیم کلام وہ ہے
جس سے خوش دل مسرور ہو جائے
اور جس سے غمگین دل کو
احساس کے ساتھ دلاسہ ملے۔
اور سب سے عظیم محبت وہ ہے
جو تم نے خوف کے سبب چھپا رکھی ہے
کہ کہیں اگر ظاہر ہو گئی
تو ٹوٹ کر واپس نہ لوٹ آئے۔
اور سب سے عظیم شوق وہ ہے
جو ہم نے راتوں کو خفیہ جھیلا
اس ڈر سے کہ اگر ظاہر ہو گیا
تو ہر سو پھیل نہ جائے۔
اور سب سے شیریں وصال وہ ہے
جسے تم ناممکن سمجھتے تھے
مگر وہ اچانک
قسمت کی صُدفت سے میسر آ گیا۔
(صُدْفَت” دراصل اتفاق اور اچانک رونما ہونے والی چیز کو کہا جاتا ہے۔)
محمد افراہیم بٹ ۔۔
![]()