مجھے میرا پاکستان چاہئے
مجھے میرا پاکستان چاہئے
جہاں دل کی دھڑکن میں ایمان ہو
جہاں پہلی صدا تھی “اللہ اکبر”
جہاں لا اِلٰہَ کی پہچان ہو
وہی خواب تھا خون سے لکھ گیا
وہی عہد شہیدوں کا فرمان ہو
جہاں امن ہو، عدل کی چھاؤں ہو
جہاں ظلم کا ہر در کا ویران ہو
محبت کا دریا بہے چار سو
اخوت کا ہر جا فراوان ہو
مگر چھین کر خواب وہ لے گئے
جنہیں اپنا مفہوم بھی جان ہو
گواہی ہے لاکھوں شہیدوں کا خون
یہ جینا بھی کیسا پریشان ہو
مجھے چاہئے لا اِلٰہَ کا دیس
میرا پاکستان، میرا جان ہو
![]()