ایک نیا جہان تمہارا منتظر – نظم
ہر دل کے اندر
ایک ایسی دنیا بستی ہے جو حقیقت سے بھی بڑی ہے۔
جہاں ایک ناول ہے
ایک کہانی ہے
ایک مسکراہٹ ہے
ایک آنسو ہے
ایک خبر ہے
اور کئی راز چھپے ہوئے ہیں۔۔۔
یہ دنیا
نہ کسی کی آنکھ دیکھ سکتی ہے،
نہ کوئی زبان بیان کر سکتی ہے۔
یہ صرف وہی جانتا ہے
جو اسے اپنے اندر اٹھائے پھرتا ہے۔
آؤ
اپنے دل کے دروازے پر دستک دو
شاید وہاں ایک نئی روشنی
ایک نیا راز
اور ایک نیا جہان تمہارا منتظر ہو۔۔۔
—– افری ——
![]()
