مجھے میرا پاکستان چاہئے!
وہ نعرہ جو پہلی بار گونجا تھا،
جب زمین نے آسمان سے کہا
“لا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ”
میں نے خواب دیکھا تھا،
ایک وطن جہاں اسلام قانون ہو،
جہاں ہر نفس چراغ کی مانند محفوظ ہو،
جہاں اخوت کی بارش ہو،
جہاں محبت کی فصل اُگے،
جہاں امن کے پرندے فضا میں گائیں۔
مگر…!
کچھ ہاتھوں نے خواب چرا لیا،
کچھ چہروں نے وعدہ بیچ دیا،
اور شہیدوں کے خون نے کہا
“یہ جینا بھی کوئی جینا ہے؟”
میں اپنا پاکستان مانگتا ہوں،
وہی جس کا وعدہ خون سے لکھا تھا،
وہی جسے شہادت نے مُہربند کیا تھا،
وہی جہاں آذان کا مطلب!
چراغ، صدا، اور انقلاب ہو۔
مجھے وہ پاکستان چاہئے،
لا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ والا پاکستان،
جہاں زندہ رہنا عبادت ہو،
جہاں مرنا شہادت ہو،
جہاں خواب، حقیقت کے ماتھے پر
چمکتا ہوا ستارہ ہو۔
(انشا اللہ)
![]()