Kheyal Darya

A mound of thoughts

نظم

ایک دُعا/تمھارا خط ملا

آپ کے خیال نے اظہار کے لیے جولفظوں کی زبان چُنی اور خوبصورت پھولوں کے ہار پرُوۓ دل نے بڑھ کر انہیں  گلے لگا کرحسِ جمال کو چھو لیا
جب جذبات کی ایک دنیا کو چند حروف میں سمیٹ دیا جائے،
تو یہی اصل تخلیق اور فن کی معراج ہے۔

 آپ کا دل ہمیشہ  روشن و درخشاں رہے
کیونکہ میں نے تمہارے  صادق جذبوں کی روشنی کو خط  میں پھولوں سا مہکتا پایا۔
دل میں تحسین اور ہاتھوں میں تالیوں کے ساتھ تھمیں یاد کیا ہے۔

تمہارے اعلی و نفیس حروف ہمیشہ میرے کانوں کوسرور دیتے ہیں۔ جی چاہتا ہے تم سے کلام ہوتا رہے ۔۔۔ ہاں میں خاموش رہو اور تم بولتے رہو۔


!تھمارا خط ملا – بہت خوشی ہوئی

ہاں!  ہمیشہ کی طرح تم نے ایک عادت سی  ڈال دی ہے
تمہاری جانب سے سوائے خوبصورتی اور تخلیق کے کچھ نہیں آتا۔
تمھاری تحریر میں یہ اشعار کا تڑکا بہت جاندار ہے
اور سارے گلے شکوے بجا ہیں
یہی تو اپنی محبت کا وقار ہے
اب کے بھی میرے احساسات کو جھنجھوڑ گئے۔
تم نے اپنے پیغام کو  حروف سے ایسے مہارت سے تراشا
،کہ مجھے پڑھ کر تیری یاد نے  سب منظر یاد دلا دیے
دل آفسردہ بھی ہوا تیرے بغیر، مگر خوشبو نے دل خوش کر دیا

تھماری زبان سلامت  ، تیرے حروف ہمیشہ جواں رہیں،
اور ہمارے دلوں کی دھڑکنیں  یونہی رواں رہیں۔ 

تمہاری محبت کے انوکھی عقیدت ہمیشہ قائم رہے،
خطوں کی روانی، تیرے حُسن کو بھی دوام  رہے

اور آخر میں :

ہمیشہ ایسے ہی درخشاں اور روشن رہو ✨
تمہیں میرا دلی پیار، احترام، اور نیک تمنائیں۔
اللہ تمہیں ہمیشہ خوش رکھے۔ 🌷

 —————————-

Loading

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *