خیال
سمندروں میں ڈوبتے نوجوانوں کے متعلق انٹرویوز سُننے کے بعد اُن کی آخری صداؤں کا منظر
اُداس نسلوں کی خاموش صدا
یہ اُداس نسلیں، جو جلتی رہیں
پاگل خانے کی خامشی میں قید
نظریں جمائے، سوالوں میں گم
چہروں پہ آنکھیں جماتی ہیں
شاید انسان ڈھونڈتی ہیں
اپنے اندر کوئی راز چھپائے
کوئی صدا دبی ہو جیسے
بچپن میں کیوں بوڑھے ہو گئے؟
رنگین سپنے کہاں کھو گئے؟
زلزلے سے گِرے محل کی طرح
اندر کی ویرانی دکھانا چاہتی ہیں
کرب کے لمحوں میں کیا بیتا؟
کس دکھ نے دل کو چیر دیا؟
کوئی کہانی، کوئی فسانہ
یہ خامشی شاید سنانا چاہتی ہے!
(افری)
![]()
